راہوکی پولیس کی کارروائی ، معذور لڑکی کے قتل میں ملوث دوسرا ملزم بھی گرفتار

پیر 29 اپریل 2024 23:17

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) راہوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معذور لڑکی کے قتل میں ملوث دوسر ے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مورخہ 2024-02-10 کو تھانہ راہوکی کی حدود میں معذور لڑکی خزری پٹھان کے قتل کا مقدمہ درج ہوا، ایس ایچ او تھانہ راہوکی قربان علی عاقلانی نے اپنے سٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم نورالدی جمالی کو گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اس واردات کو سرانجام دینے کا اعتراف کیا البتہ ملزم کا ساتھی گرفتاری سے بچنے کیلئے فرار ہوگیا ۔

راہوکی پولیس نے اپنی محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انتھک محنت سے کارروائی کرتے ہوئے قتل کی اس واردات میں مطلوب دوسرے ملزم بنام محمد حسن بھٹی کو بھی گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزم نے اپنے ساتھی نورالدین جمالی کے ہمراہ اس قتل کی واردات کو سرانجام دینے کا اعتراف کیا ۔راہوکی پولیس کی جانب سے اس مقدمے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں