حیدرآباد،پولیس کی کارروائی میں موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے 3 کارندے گرفتار، سرقہ شدہ لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکلیں برآمد

پیر 29 اپریل 2024 23:37

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) حسین آباد پولیس کی کارروائی میں موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے 3 کارندے گرفتار، سرقہ شدہ لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکلیں برآمدایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں حیدرآباد پولیس کی منشیات، گٹکا و مین پوری اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ایس ایچ او SIP مظفر علی خالدی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی حسین آباد پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر موٹر سائیکل لفٹرز گینگ کی سرکوبی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کی شناخت عرفان علی قریشی، بلال عرف ببلو ملک اور ایاز عرف ملتانی مصری کے ناموں سے ہوئی گرفتار ملزمان گزشتہ دنوں حسین آباد اور لطیف آباد کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کی وارداتوں میں سرگرم تھے ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے متعدد موٹر سائیکلز چوری کی وارداتوں کے انکشافات کیے حسین آباد پولیس نے مزید پیشرفت کرتے ہوئے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 عدد موٹر سائیکل لوڈر رکشہ اور 2 عدد موٹر سائیکل برآمد کرلی برآمد موٹر سائیکل لوڈر رکشہ قانونی ضابطے کی کارروائی کے بعد اصل مالک کے حوالے کردیا گیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد موٹر سائیکلوں کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنک ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے حسین آباد پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف موٹر سائیکل چوری کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں