حیدرآباد،پولیو سے بچا کے قطرے نہ پلانے والے والدین کو سزائیں دینے کا اعلان

منگل 30 اپریل 2024 14:23

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) حیدرآباد میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی، اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا، دفعہ ایک کے تحت جرمانے عائد کرنے کے اختیارات دے دیے گئے۔ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے عوام سے گزارش کی کہ پولیو وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں اور بچوں کو ٹیموں سے پولیو سے بچاو کے قطرے پلوائیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں