چاول کی برآمدات میں 11 ماہ کے دوران 8.33 فیصد اضافہ

پیر 24 جون 2019 14:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں چاول کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8.33 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔سٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018ء تا مئی 2019ء چاول کی برآمدات سے ملک کو 1.95 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8.33 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے چاول کی برآمدات سے 1.80 ارب ڈالر کازرمبادلہ کمایاتھا۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق مئی 2019ء میں چاولوں کی برآمدات میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی سے ملک کو231 ملین ڈالر کازمبادلہ حاصل ہوا، مئی 2018 ء میں چاولوں کی برآمدات سے پاکستان کو240 ملین ڈالرکازمبادلہ حاصل ہوا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے 11 ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 19.65 فیصد ریکارڈکی گئی ہے۔ جولائی 2018ء سے لیکر مئی 2019ء تک کی مدت میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو 606.77 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان کوباسمتی چاول کی برآمدات سے 507.09 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں