اسٹیل درآمدی اسکریپ پر ٹیکس چوری کا انکشاف

بدھ 12 دسمبر 2018 16:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) اسٹیل مینوفیکچررز کی جانب سے بجلی کے استعمال پرسیلز ٹیکس کی بڑے پیمانے پرغلط ایڈجسٹمنٹ کا انکشاف ہواہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے سینئر افسر نے ذرائع ،، کوبتایا کہ ایف بی آرکوریجنل ٹیکس آفس گوجرانوالہ کی جانب سے موصول رپورٹ میں اسٹیل مینوفیکچررزکے نام سے درآمدی اسکریپ وخام مال کی بجلی پراداکردہ سیلز ٹیکس کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بڑے پیمانے پرٹیکس چوری کا انکشاف ہوا جب کہ اس کا نوٹس لیتے ہوئے ایف بی آر نے تمام ماتحت اداروں سے درآمدی اسکریپ وخام مال پراداکردہ سیلزٹیکس کی بجلی پر ادا کردہ سیلز ٹیکس کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کروانے والی اسٹیل ملوں،اسٹیل میلٹرز اورری رولرز بارے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں