مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں 9.85 فیصد کمی

پیر 27 مئی 2019 13:51

مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں 9.85 فیصد کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں 9.85 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے دوران جولائی سے لیکراپریل 2019ء تک اشیائے خوراک کی درآمدات پر4.7 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف کیاگیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 9.85 فیصد کم ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں شیائے خوراک کی درآمدات پر پاکستان نے 5.216 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ می پام آئل اوردالوں کی درآمدات میں بالترتیب 10.99 اور2.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں دودہ، کریم اوردودھ سے بنی اشیاء کی درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح مصالحہ جات کی درآمدات میں کمی کا تناسب 5.5 فیصد اورسویابین آئل کی درآمدات میں 34.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں