سی پیک کے تحت چینی تجارتی ادارے آئندہ پانچ سال میں خصوصی اقتصادی زونز میں5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے، حکام سی پیک اتھارٹی

منگل 22 اکتوبر 2019 14:30

سی پیک کے تحت چینی تجارتی ادارے آئندہ پانچ سال میں خصوصی اقتصادی زونز میں5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے، حکام سی پیک اتھارٹی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) کے تحت چینی تجارتی ادارے آئندہ پانچ سال میں پاکستان کے خصوصی اقتصادی علاقوں میں 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

(جاری ہے)

سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق پاکستان کے خصوصی اقتصادی علاقے خصوصاً فیصل آباد اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی(فیڈمک) میں چینی تجارتی اداروں اور صنعتوں کے لئے تجارت اور سرمایہ کاری کی نئی راہ ہموار ہوئی ہیں۔

چینی کمپنیاں آئندہ پانچ سال میں پاکستان کے مختلف شعبوں میں 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کر رہی ہیں۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے تجارت کے فروغ کے لئے موزوں اور دوستانہ ماحول فراہم کرنے کیاقدامات کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے انٹرپرائزز میں سرمایہ کاری کے عزم کا اظہارکیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں