او جی ڈی سی ایل دسمبر میں سندھ میں شیل گیس و تیل کے ذخائر کی دریافت کے لئے ڈرلنگ شروع کرے گی،ذرائع

بدھ 23 اکتوبر 2019 13:15

او جی ڈی سی ایل دسمبر میں سندھ میں شیل گیس و تیل کے ذخائر کی دریافت کے لئے ڈرلنگ شروع کرے گی،ذرائع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) رواں سال دسمبر میں سندھ میں شیل گیس و تیل کے ذخائر کی دریافت کے لئے ڈرلنگ شروع کرے گی۔

(جاری ہے)

او جی ڈی سی ایل کے ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں کیے جانے والے سروے میں ملک کے مختلف علاقوں میں شیل گیس اور تیل کے وسیع ذخائر کی موجودگی بارے میں بتایاگیا تھا اور اب پہلی مرتبہ او جی ڈی سی ایل شیل گیس کی تلاش کے لئے تیزی سے ڈرلنگ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کے لئے 9 مقامات پر ڈرلنگ کی جائے گی۔

یو ایس ایڈ کے تعاون سے مکمل کی جانے والی سٹڈی کے مطابق پاکستان میں شیل گیس اور تیل کی تلاش کے لئے سرمایہ کاری میں اضافہ کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ سٹڈی کے مطابق پاکستان میں 10 ہزار 159 ٹریلیین مکعب فٹ شیل گیس کے ذخائر موجود ہیں۔ او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کو شیل گیس اور تیل کے ذخائر کے لئے ڈرلنگ کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں اور دونوں کمپنیاں اس شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے کام کررہی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں