فارماسوٹیکل اشیا کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 4.49 فیصد اضافہ ریکارڈ

منگل 25 فروری 2020 22:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) ملک سے فارماسوٹیکل اشیا کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 4.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019 سے لیکرجنوری 2020 تک کے عرصہ میں فارماسوٹیکل اشیا کی برآمدات سے ملک کو 129.100 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔ یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.49 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں فارماسوٹیکل اشیا کی برآمدات سے 123.555 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

(جاری ہے)

مقداری لحاظ سے اس عرصہ میں فارما مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 8.25 فیصد رہی، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی7 ماہ میں 7588 میٹرک ٹن فارما مصنوعات کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں، جاری مالی سال کے دوران 8214 میٹرک ٹن فارمامصنوعات کی برآمدات کی گئی۔ جنوری 2020 میں 16.99 ملین ڈالر مالیت کی فارما مصنوعات کی برآمدات ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ملک کے تجارتی خسارے میں 28.40 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اس عرصہ میں برآمدات میں اضافہ کی شرح 2.14 فیصد رہی ، اسی طرح درآمدات میں 15.95 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں