آئی ٹی سروسز کی برآمدات میں 43 فیصد اضافہ

ہفتہ 27 نومبر 2021 13:37

آئی ٹی سروسز کی برآمدات میں 43 فیصد اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2021ء) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران آئی ٹی سروسز کی برآمدات میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2021 کے دوران آئی ٹی سروسز کی برآمدات کا حجم 635.010 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2020 میں 445.080 ملین ڈالر زرمبادلہ کما گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران آئی ٹی سروسز کی قومی برآمدات میں 189.930 ملین ڈالر یعنی 42.67 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں