اے اے اے ایسوسی ایٹس کو 33ویں آر سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازاگیا

ہفتہ 27 نومبر 2021 19:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) اے اے اے ایسوسی ایٹس کو 33ویں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈز 2021 کی تقر یب میں "دہائی کے بہترین کاروباری گروپ" کے طور پرایو ارڈسے نوازا گیا ۔ سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون سے منعقد ہونے والی تقریب میں ایم ڈی اے اے اے ایسوسی ایٹس لیفٹیننٹ کرنل شہزاد علی کیانی(ر)نے سری لنکن وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے سے ایوارڈ وصول کیا۔

تقریب میں سری لنکن وزیر تجارت ڈاکٹر بندولا گونا ورد، وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری رزاق داد، آر سی سی آئی کے صدر رف ندیم، پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر تنویر احمد بھٹی، تجارت اور سرمایہ کاری کی اتاشی عاصمہ کمال سمیت دونوں ممالک کے وفود بھی شریک تھے ۔

(جاری ہے)

تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے ایم ڈی اے اے اے ایسوسی ایٹس لیفٹیننٹ کرنل (ر) شہزاد علی کیانی نے کہا کہ ایوارڈ کوئی انتہا نہیں ہے بلکہ بہترین کارکردگی کے لیے ہماری مسلسل کوششوں کا اعتراف ہے۔

اے اے اے ایسوسی ایٹس اپنا سفر جا ری رکھے گا ۔بہترین تجارتی شراکت دار ی دونوں ممالک کے عوام سے تعلقات کو بہتر طریقے سے آگے بڑھانے میں مدد کرے گی۔ اے اے اے ایسوسی ایٹس پاکستان کے معروف کاروباری اداروں میں سے ایک ہے، جس کی بنیادی توجہ پائیدار ترقی پر ہے ۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گہرے اقتصادی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کادو طرفہ کاروبار فی الحال 1.2 ملین ڈالر ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ دونوں ممالک میں 2 بلین ڈالر سے زائد کی باہمی تجارت کے امکانات موجود ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں