زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

جمعرات 18 اپریل 2024 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14.4 ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 12 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 8.05 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.31 ارب ڈالر تھے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 14.4 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔ گذشتہ ہفتے کے دوران ایس بی پی نے پاکستان کے بین الاقوامی بانڈ کے ایک ارب ڈالر واپس کیے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں