وفاقی تعلیمی بورڈ کا ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ II کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
امتحانات میں حصہ لینے والے 59568 امیدواروں میں سے 46112 امیدوار کامیاب قرار پائے ،ْ کامیابی کا تناسب 77.41رہا
پیر 20 اگست 2018 21:44
(جاری ہے)
تمام طلبہ کا تعلق پری میڈیکل گروپ سے ہے۔ پیر کو نتائج کے اعلان کی تقریب وفاقی تعلیمی بورڈ میں منعقد ہوئی جس میں تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اکرام علی ملک مہمان خصوصی تھے۔
نتائج کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے باعث پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مدعو نہیں کیا گیا۔ فرسٹ ایئر کے رزلٹ کے ساتھ تمام طلبہ کو مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلبہ،ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔ نتائج کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر 59568 طلبہ نے شرکت کی جن میں سے 46112 طلبہ کامیاب ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 77.41 فیصد رہا۔ امتحانات میں مجموعی طور پر 47837 ریگولر طلبہ نے شرکت کی جن میں سے 39449 نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح ریگولر طلبہ میں کامیابی کا تناسب 82.47 فیصد رہا جبکہ پرائیویٹ امیدواروں میں مجموعی طور پر 11731 طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی جن میں سے 6663 پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 56.80 فیصد رہا۔ تعلیمی بورڈ کے مطابق نتائج وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائیٹ www.fbise.edu.pk پر جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ جن طلبہ نے داخلہ فارم پر اپنے موبائل نمبرز دیے تھے انہیں ایس ایم ایس کے ذریعے بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔ طلبہ 5050 پر ایس ایم ایس کر کے بھی اپنا نتیجہ معلوم کر سکتے ہیں جبکہ چیٹ روم کی سہولت بھی انہیں حاصل ہوگی۔ نتائج کے مطابق پری انجینئرنگ گروپ میں فوجی فائونڈیشن کالج فار بوائز نیو لالہ زار راولپنڈی کینٹ کے طالب علم محمد احمد منصور نے 1049 نمبروں کے ساتھ پہلی، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی ٹین فور کے محمد عزیر آصف نے 1044 نمبروں کے ساتھ دوسری، پی اے ای سی ماڈل کالج برائے خواتین چشمہ میانوالی کی طالبہ بریرہ سعدیہ نے 1042 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح سائنس جنرل گروپ میں بیس کالج منیر آباد جی ٹی روڈ واہ کینٹ کی طالبہ ایمن عامر نے 1020 نمبروں کے ساتھ پہلی، پنجاب کالج 92 ناظم الدین روڈ ایف ایٹ فور اسلام آباد کی طالبہ رابعہ سجاد نے 991 نمبروں کے ساتھ دوسری اور ایف جی سر سید کالج راولپنڈی کے طالب علم زنیر وسیم نے 990 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ میں پنجاب کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی آبپارہ اسلام آباد کی طالبہ بسمہ انور نے 980 نمبروں کے ساتھ پہلی، اسی کالج کی مہران حبیب 959 نمبروں کے ساتھ دوسری اور پنجاب کالج آف کامرس پشاور روڈ راولپنڈی کینٹ کی طالبہ علیزہ شاہد 953 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔ آرٹس گروپ میں پرائیویٹ امیدوار ثانیہ ایمان نے 979 نمبروں کے ساتھ پہلی، اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین ایف سیون ٹو اسلام آباد کی طالب ماریہ شرافت نے 975 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ اسی کالج کی طالبہ طاہرہ اعظم نے 968 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار