وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم "سرسبزاور آلودگی سے پاک پاکستان"کی حکومتی مہم میںبھر پور انداز میں شمولیت کا آغاز کردیا
جمعرات 13 اگست 2020 21:28
(جاری ہے)
اِس موقع پر موجود یونیورسٹی کے اساتذہ اور کارکنوں نے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کے لئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی کوششوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
وائس چانسلر نے ملازمین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی انہوں نے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کو پہلی ترجیح مقرر کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی دنوں میں 350نئی آسامیاں پیدا (Create)کیں اورقومی اخبارات میں اشتہار شائع کراکر قواعد و ضوابط کو فالو کرتے ہوئے اُن خالی آسامیوں پر تعیناتیاں کیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی حسب ضرورت مزید آسامیاں تخلیق کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔ڈاکٹر ضیاء القیوم نے مزید کہا کہ یونیورسٹی نے اپنے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرانے کے لئے 2۔سال قبل اقدامات کا آغاز کیا تھا اور پہلے مرحلے میں 201۔عارضی ملازمین کو قواعد و ضوابط کے تحت مستقل کیا تھا۔ڈاکٹر ضیاء القیوم نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے میں گریڈ 2تا گریڈ 5کی 230خالی آسامیاں مشتہر کردی گئی ہیں جبکہ گریڈ 5تا گریڈ 15کی 70خالی آسامیوں کا اشتہار آئندہ ہفتے قومی اخبارات میںشائع ہوجائے گا۔یونیورسٹی ملازمین نے عارضی کارکنوںکی مستقلی کے لے وائس چانسلر کی مصمم ارادے اور ذاتی دلچسپی لینے کو سراہتے ہوئے کہا کہ عارضی ملازمین کو بلاامتیاز مستقل کرانے کا ایک شفاف موقع فراہم کرکے انہوں نے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے کیونکہ عارضی ملازمین کو پہلے ایسا موقع کبھی فراہم نہیں کیا گیا تھا۔دوسری طرف یونیورسٹی نے کیمپس کے دونوں گیٹ کو لائٹوںاور یونیورسٹی کے احاطے کو سرسبز جنڈیوں سے سجادیا ہے۔ دوسری جانب یونیورسٹی میں آج ) 14۔اگست (کو انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں یونیورسٹی کے ویب ٹی وی پر "منزل مراد"کے نام سے خصوصی ٹیلی وژن نشریات میں وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ شعراء کا کلام اور ملی نغمے بھی پیش کئے جائیں گے۔ مذاکروں اور دیگر پروگراموں میں دانشور اور ماہرین یوم آزادی کی اہمیت پر اظہار خیال کریں گے۔قاضی زیادمتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی