علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی امتحانی مشقوں کی پنچنگ کا کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن30اکتوبر مقرر

منگل 26 اکتوبر 2021 12:12

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی   امتحانی مشقوں کی پنچنگ کا کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن30اکتوبر مقرر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2021ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2021میں پیش کیے گئے تمام پروگرامزمیں داخل طلبہ کے لیے تعینات کئی گئے ٹیوٹرز کو سختی سے ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ طلبہ کی جانب سے موصول شدہ ہوم اسائنمنٹس کی مارکنگ اور پنچنگ کا کام مکمل کرکے نتائج یونیورسٹی کے ایل ایم ایس نظام کے تحت ٹیوٹرز پورٹل پر  30اکتوبر تک اپ لوڈ کردیں تاکہ تمام پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج تعلیمی سرگرمیوں کے سالانہ کیلنڈرمیں مقررہ شیڈول کے مطابق ڈکلیر ہوسکے۔

ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسز نے ملک بھر میں قائم یونیورسٹی کے تمام علاقائی دفاتر کے ناظمین کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے ریجن کے ٹیوٹرز کوپنچنگ کا کام مقررہ تاریخ تک مکمل کرنے کا پابند بنائیں ۔

(جاری ہے)

اسائنمنٹس کی پنچنگ اور اپ لوڈنگ کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی اور ان کو یہ کام 30اکتوبر تک مکمل کرنا ہوگا۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں داخل طلبہ کے اسائنمنٹس مارکس عنقریب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے جائیں گے تاکہ طلبہ فائنل امتحانات کے نتائج ڈکلیر ہونے سے قبل اپنے مشقوں کے نمبرز چیک کرسکیں اور اگر کوئی غلطی ہو تو فائنل امتحانات کے نتائج سے قبل ان کی نشاندہی کرسکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں