قوم پانامہ فیصلے کے بعد بدلتا پاکستان دیکھے گی ‘

پانامہ کیس اللہ کی جانب سے نوازشریف اور کرپٹ مافیا کی پکڑ ہے ، پانامہ کا فیصلہ کرپشن کے بڑے بڑے برج الٹ دے گا‘بابر اعوان کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے گی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بابر اعوان سے ملاقات میں بات چیت

ہفتہ 24 جون 2017 17:05

قوم پانامہ فیصلے کے بعد بدلتا پاکستان دیکھے گی ‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انشاء اللہ قوم پانامہ فیصلے کے بعد بدلتا پاکستان دیکھے گی ، پانامہ کیس اللہ کی جانب سے نوازشریف اور کرپٹ مافیا کی پکڑ ہے ، پانامہ کا فیصلہ کرپشن کے بڑے بڑے برج الٹ دے گا ۔ ہفتہ کو تفصیلات کے مطابق عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی ۔

ملاقات میںمجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ بابر اعوان کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے گی ۔ پانامہ لیکس اللہ کی جانب سے نوازشریف اور کرپٹ مافیا کی پکڑ ہے ۔ نوازشریف نے آج تک سوالات کے جوابات نہیں دیے۔ شریف خاندان نے جے آئی ٹی کو بھی دستاویز فراہم نہیں کی ۔ پانامہ کا فیصلہ کرپشن کے بڑے بڑے برج الٹ دے گا ، انشاء اللہ قوم پانامہ فیصلے کے بعد بدلتا پاکستان دیکھے گی ۔ اس موقع پر بابراعوان نے کہا کہ عمران خان کے قافلے میں شامل ہو کر اطمینان محسوس کر رہا ہوں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں