ذوالفقار علی بھٹو شہید کے نظریات کو آپنا کر پاکستان کو باوقار اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کیا جا سکتا ہے ،ْ چوہدری محمد یاسین

ذوالفقار علی بھٹو شہید کے کارنامے نمایاں تاریخ کے سنہرے الفاظ میں درج ہیں اور آج بھی پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،ْ وفود سے گفتگو

منگل 3 اپریل 2018 15:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2018ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے افکار اور نظریات کو آپنا کر ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال کر اسکو باوقار اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کیا جا سکتا ہے ذوالفقار علی بھٹو نے ایک بکھرے ہوئے اورشکست خوردہ ملک کو متحد کرکے متفقہ آہین دیا ایٹمی پروگرام شروع کر وایا اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد کرواکر عالم اسلام کو یکجا کیا اقلیتوں کوانکے حقوق دہے قادیانیوں کوغیر مسلم قرار دیا گوادر کو پاکستان میں شامل کیا پوٹ قاسم اتھارٹی قاہم کی کراچی میں ایٹمی بجلی گھر کی بنیاد رکھی خلیجی ممالک میں پاکستانی کاریگروں اور لیبرز بھجوائے کے معاہدے کیے وہ آج یہاں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے کارنامے نمایاں تاریخ کے سنہرے الفاظ میں درج ہیں اور آج بھی پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی جان پاکستان کے استحکام اور اسکو باوقار اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کی پاداش میں دے کر آپنے آپکو امر کر لیا انہوں نے کہا کہ انکی شہادت کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے آپنے بابا کا پرچم اٹھایا انکو بھی شہید کر دیا گیا اب انکا یہ پرچم مرد حر آصف علی زرداری اور انکے فرزند بلاول بھٹو زرداری نے اٹھایا ہوا ہے پیپلزپارٹی کی یہ قیادت اس ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانے گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی پیپلزپارٹی نے پنے دور حکومت میں مسئلہ کشمیر کو دنیا کا نمبر ون مسئلہ بنا دیا تھا نواز مودی کی دوستی میں کشمیر کے مسئلہ کو پس پشت ڈال دیا گیا انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم وبربریت کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے شوپیاں واقعہ بربریت کی ایسی مثال ہے جس نے انسانیت کو شرما دیا ہے قابض بھارتی افواج جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو فوری ایکشن لینا چاہیے شوپیاں واقعہ میں ریاستی دہشت گردی کی انتہا ہو چکی ہے اقوام متحدہ کو اسکا فوری نوٹس لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان فوری طور پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے کارواء کرے آزاد کشمیر کی حکومت آل پارٹیز کانفرنس بلانے اس پر کوئی ٹھوس لائحہ عمل اختیار کر ے برطانیہ میں مقیم تارکین وطن 18 اپریل کو مودی کی برطانیہ آمد پر ایک تاریخ ساز احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور دنیا کو بتا دیں گے کہ مودی ایک بڑا قاتل ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں