پی پی 216 ملتان میں تحریک انصاف کے انتخابی کیمپ پر مسلم لیگ(ن) کے غنڈوں کا حملہ

شکست کے خوف سے مسلم لیگ(ن) اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ، شاہ محمود قریشی

پیر 16 جولائی 2018 15:51

پی پی 216 ملتان میں تحریک انصاف کے انتخابی کیمپ پر مسلم لیگ(ن) کے غنڈوں کا حملہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے الزام لگایا ہے کہ پی پی 216 ملتان میں ہمارے انتخابی کیمپ پر مسلم لیگ(ن) نے حملہ کیا گیا جس میں ہمارے کارکنان زخمی ہوئے۔ مسلم لیگ(ن) یقینی شکست کے باعث اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے لیکن کارکنان کو دھمکانے کی تمام کوششیں رائیگاں جائیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا ہے کہ پی پی 216 ملتان میں تحریک انصاف کے انتخابی کیمپ پر مسلم لیگ(ن) کے غنڈوں نے حملہ کیا جس سے ہمارے کارکنان زخمی ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ یقینی شکست کے خوف سے مسلم لیگ(ن) اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے لیکن کارکنان کو ڈرانے دھمکانے کی تمام کوششیں رائیگاں جائیں گی اور کارکنان پورے جوش و جذبے سے انتخابی مہم جاری رکھیں گے ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں