پاک فوج کے سربراہ جنرل جاوید باجوہ سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات

دونوں ممالک کا دفاعی و فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ڈاکٹر محمد باغیری نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، ترجمان پاک فوج

پیر 16 جولائی 2018 21:09

پاک فوج کے سربراہ جنرل جاوید باجوہ سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان اور ایران نے دفاعی و فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے جبکہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ ڈاکٹر محمد باغیری نے پیر کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی جبکہ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات بھی ہوئے آرمی چیف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،خطے کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک ایران بارڈر منیجمنٹ اور دفاعی امور پر بھی بات چیت ہوئی اس موقع پر آرمی چیف نے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان روابط مزید بڑھانے پر زور دیا جس سے ایرانی ارمی چیف نے بھی اتفاق کیا جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورایران کے درمیان رابطوں سے خطے کی سیکورٹی کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے دونوں ممالک کے درمیان رابطے مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت بھی کی دفاعی ذرائع کے مطابق ایرانی آرمی چیف کا دورہ پاکستان دونوں ممالک او ر خطے کی سلامتی کی صورت حال پر مثبت اثرات مرتب کرے گا انھیں اس دورے کی دعوت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورہ ایران کے دوران دی تھی اور دونوں کے درمیان ملاقات میں پاک ایران سرحدی امور، افغانستان کی صورت حال اور دیگر اہم علاقائی امور بھی زیر بحث آئے 07-18/--

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں