شوکت علی بھٹی کی درخواست خارج،

سپریم کورٹ نے سائرہ افضل تارڑ کو انتخابات کیلئے اہل قرار دیدیا

منگل 17 جولائی 2018 15:06

شوکت علی بھٹی کی درخواست خارج،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار سائرہ افضل تارڑ کو انتخابات کے لئے اہل قرار دیتے ہوئے شوکت علی بھٹی کی درخواست خارج کردی۔ منگل کو سپریم کورٹ میں سائرہ افضل تارڑ کی نااہلی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے (ن) لیگ کی امیدوار سائرہ افضل تارڑ کو انتخابات کے لئے اہل قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے سائرہ افضل تارڑ کے خلاف شوکت بھٹی کی درخواست خارج کردی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کاغذات نامزدگی میں دو بینک اکائونٹس کی تفصیل نہیں دی گئی سائرہ افضل این اے 87 سے مسلم لیگ کی امیدوار ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں