پاکستان کی بڑی نجی ائیرلائن پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
شاہین ائیرلائن کے سعودی عرب سمیت عالمی فلائٹ آپریشن آئندہ ہفتے معطل کیے جانے کا امکان، شاہین ائیرلائن اور سول ایوی ایشن کے درمیان ڈیڑھ ارب روپے کی ادائیگی پر تنازع ہے
محمد علی بدھ 18 جولائی 2018 18:19
(جاری ہے)
تاہم ڈیڑھ ارب روپے کی عدم ادائیگی کی بنا پر شاہین ایئر کی سعودی عرب کے علاوہ دیگر بیرونِ ملک پروازوں کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی خدمات اور سہولیات کا سلسلہ 16 جولائی سے منقطع کیا جانا تھا۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں شاہین ایئر کو پہلے ایک نوٹس کے ذریعے مطلع کیا جائیگا اور میڈیا کے ذریعے بھی اعلان کیا جائیگا تا کہ مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دوسری جانب نمائندہ برائے شاہین ایئر لائن ذوہیب حسن کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے سول ایوی ایشن کی جانب سے 13 جولائی کو جاری کردہ مراسلے پر عملدرآمد روک دیا ہے۔ اس مراسلے میں اتھارٹی نے سہولیات کی فراہمی روکنے کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہین ایئر نے سی اے اے کا خط چیلنج کردیا ہے جو خود 1994 کے سول ایوی ایشن رول 373 کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے سول ایوی ایشن پر شاہین ایئر کیساتھ امتیازی سلوک کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ جبکہ تجارتی حلقوں میں پھیلی افواہوں کی بھی تردید کی گئی ہے۔ افواہوں کے مطابق شاہین ایئر کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایئرلائن نے حال ہی میں اردن سے 6 طیارے خریدے ہیںاور تمام ادائیگیاں وقت پر کی جارہی ہیں۔ صرف سول ایوی ایشن اور ایف بی آر کی کچھ ادائیگیوں کا تنازع ہے۔ اس کیساتھ انہوں نے ایئر لائن فروخت کیے جانے کی افواہیں بھی مسترد کردیں۔ ان کا کہنا تھا کوئی ایک منافع بخش کاروبار کو کیوں فروخت کرنا چاہے گا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، صوبہ بلوچستان میں انسدادِ منشیات کے مقدمے ..
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، پولیس ترجمان
کل جماعتی حریت کانفرنس کا امان اللہ مرحوم کو برسی پر خراج عقیدت
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
مفاہمت کس سے کریں ؟سامنے والے کے ہاتھ جیب میں ہیں،سینیٹر عرفان صدیقی کا سینیٹ میں اظہار خیال
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
اڈیالہ جیل،قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب میں رہنماؤں کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس گردی ختم ہونی چاہیے، عمر ایوب
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان