سیاسی کارکنوں کو گدھا کہنا نامناسب ،عمران خان کو معذرت کرنی چاہئے، سینیٹر سراج الحق

بدھ 18 جولائی 2018 23:20

سیاسی کارکنوں کو گدھا کہنا نامناسب ،عمران خان کو معذرت کرنی چاہئے، سینیٹر سراج الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں کو گدھا کہنا نامناسب ہے، عمران خان کو معذرت کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کے سیاسی کارکنوں کو گدھا کہنے نامناسب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اس پر معذرت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک خود پیپلز پارٹی کا حصہ رہ چکے ہیں،انہیں بھی اپنے الفاظ پر معافی مانگنی چاہئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں