پاکستان کو ایک جمہوری، ترقی پسند، لبرل اور فلاحی ملک بنائیں گے، آصف زرداری

پیر 13 اگست 2018 23:04

پاکستان کو ایک جمہوری، ترقی پسند، لبرل اور فلاحی ملک بنائیں گے، آصف  زرداری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں عہد کیا ہے کہ پاکستان کو ایک جمہوری، ترقی پسند، لبرل اور فلاحی ملک بنائیں گے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کو ایک ترقی پسند ریاست بننے کے لئے عوام کی فلاح و بہبود مقدم رکھنی پڑے گی اور ملک کو خوف کے حصار سے نکلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج کے روز ہم پاکستان کو ایک ملائیت کی ریاست بنانے کی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان کبھی بھی ملائیت کے لئے نہیں بنا تھا اور اسے کبھی بھی ملائیت کی ریاست نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک جمہوری اور ترقی پسند ملک بننے میں بڑی رکاوٹ وہ پارلیمنٹ تنظیمیں ہیں۔

(جاری ہے)

وہ نئے ناموں کے ساتھ دوبارہ سر اٹھا چکی ہیں اور پاکستان کے لئے خطرہ ہیں۔

انہوں نے پاکستان کے عوام کو عسکریت پسندوں اور مذہبی منافقین سے آخری دم تک لڑنے کے لئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم ان لوگوں کے متعلق بھی سوچتے ہیں جنہوں نے دہشتگردی سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیںا ور بے تحاشہ قربانیاں دیں تاکہ اس ملک میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی قائم رہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام شہریوں کو آزادی ہونی چاہیے اور برابر کے مواقع فراہم ہونے چاہئیں۔ ہم آج کے روز عہد کرتے ہیں کہ شہریوں کی آزادی اور انہیں آگے بڑھنے کے برابر کے مواقع کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ طارق ورک

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں