اسلام آباد، عمران اسماعیل کا پی ٹی آئی ایم پی اے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے شہری سے معذرت

تشدد کے عمل کا کسی صورت دفاع نہیںکیا جا سکتا، عمران علی شاہ کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا،نامزد گورنرسندھ

منگل 14 اگست 2018 23:51

اسلام آباد، عمران اسماعیل کا  پی ٹی آئی ایم پی اے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے شہری سے معذرت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے شہری سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کے عمل کا کسی صورت دفاع نہیںکیا جا سکتا قانون کو ہاتھ میں نہیںلیا جا سکتا عمران علی شاہ کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

بلاول ہاؤس کے باہر مین روڈ پر کنکریٹ کی دیوار گرانے کی بات کی تھی جو عدالتی حکم کے باوجود نہیںگرائی گئی نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹر ویو میں عمران اسماعیل نے بلاول ہاؤس کے باہر مین روڈ پر کنکریٹ کی دیوار عدالتی حکم کے باوجود نہیںگروائی گئی میں نے اس دیوار کو گرانے کی بات کی تھی انہوں نے کہا کہ گورنر بننے کے بعد گورنر ہاؤس کی رہائش گاہ استعمال نہیںکروں گا صرف دفتر استعمال کروں گا اور اسے عام پبلک کے لئے کھول دیا جائے گا صرف ایک حصہ جو قائداعظم محمد علی جناح کے زیر استعمال رہا اس کو الگ حیثیت دی جائے گی انہوں نے کہا کہ تشدد کے عمل کا کسی بھی صورت دفاع نہیں کیا جا سکتا ہم تشدد اور قانون کے ہاتھ میں لینے کے خلاف ہیں عمران علی شاہ نے جوکچھ کیا اس کی اجازت نہیںدی جا سکتی اگر وہ شہری کسی غلطی کا مرتکب تھا تو عمران علی شاہ کو اسے پولیس کے حوالے کرنا چاہئے تھا قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی عمران علی شاہ سے جواب طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں