اپوزیشن چاہتی ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف مقدمات بند کئے جائیں، ایسا ممکن نہیں ہے

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ 15 اگست 2018 23:55

اپوزیشن چاہتی ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف مقدمات بند کئے جائیں، ایسا ممکن نہیں ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے، اپوزیشن چاہتی ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف مقدمات بند کئے جائیں ایسا ممکن نہیں ہے، یہ کیسز سپریم کورٹ، احتساب عدالت اور ایف آئی اے میں زیر سماعت ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ مقدمات بند کئے جائیں، ہم کیسے مقدمات بند کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں نواز شریف کے تین ہزار کروڑ کی پراپرٹی ہے، کیسے نواز شریف کو معاف کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری کے خلاف مقدمات سپریم کورٹ، نیب اور ایف آئی اے میں چل رہے ہیں، ہم انہیں کیسے بند کر دیں، یہ ہمارے اختیار میں نہیں ہے، اپوزیشن کا یہی جھگڑا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں