پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے منصب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے

بدھ 15 اگست 2018 23:55

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے منصب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے منصب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کیلئے کاغذات نامزدگی سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے۔ عمران خان کے تائید کنندہ میں شیخ رشید احمد اور تجویز کنندہ میں سابق سپیکر قومی اسمبلی فخر امام کا نام شامل ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق جمع کرائے گئے کاغذات کی سکروٹنی کا عمل (آج) جمعرات کو تین بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔ اس منصب کیلئے مزید کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں