الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا

صدر مملکت کے انتخاب کے لیے پولنگ 4ستمبر کو ہو گی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 16 اگست 2018 12:59

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست۔2018ء) الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا جس کے مطابق صدر مملکت کے انتخاب کے لیے پولنگ 4ستمبر کو ہو گی. الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان کے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی 27اگست کو دن 12بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے. کاغذات کی جانچ پڑتال 29اگست کو صبح 10بجے ہوگی، جبکہ امیدوار کاغذات نامزدگی 30اگست کو دن 12تک واپس لے سکیں گے.

صدارتی انتخابات کے لیے حتمی فہرست 30اگست کو دن ایک بجے جاری کی جائے گی. الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 4ستمبر کو پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی، جس کا وقت صبح 10بجے سے شام چار بجے تک ہوگا.

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست مقرر کی گئی ہے.

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29 اگست کو صبح 10 بجے کی جائے گی جبکہ 30 اگست کی دوپہر 12 بجے تک کاغذات واپس لیے جاسکیں گے. نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 30 اگست کو دوپہر ایک بجے آویزاں کی جائے گی جبکہ 4 ستمبر کو صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی. الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے قومی اور چارروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل ہوگا.

خیال رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کی صدارتی مدت 9 ستمبر کو ختم ہورہی ہے اور آئین کے مطابق صدارتی انتخابات کا انعقاد صدارتی مدت ختم ہونے سے ایک ماہ قبل ہونا لازم ہے اور ایسی صورتحال میں یہ تاریخ 8 اگست ہونی چاہیے تھی. صدر کا انتخاب ایوان بالا اور ایوان زیریں سمیت چاروں صوبائی اسمبلی کے اراکین کی جانب سے خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جاتا ہے. عام طور پر صدارتی انتخابات عام انتخابات کے ایک ماہ بعد یا صدارتی مدت کے اختتام سے ایک ماہ قبل منعقد ہوتے ہیں. تاہم 8 اگست کو صدارتی انتخابات کا انعقاد سوالیہ نشان تھا کیونکہ اس وقت نہ تو قومی اسمبلی اور نہ ہی صوبائی اسمبلی فعال تھیں.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں