9 ستمبر سے پہلے صدارتی انتخاب کیلئے منصوبہ بندی کی جائیگی، شیڈول جلد جاری کیا جائے گا، ترجمان الیکشن کمیشن

جمعرات 16 اگست 2018 23:52

9 ستمبر سے پہلے صدارتی انتخاب کیلئے منصوبہ بندی کی جائیگی، شیڈول جلد جاری کیا جائے گا، ترجمان الیکشن کمیشن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان الطاف خان نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان الطاف خان نے کہا کہ اسمبلی کا کورم مکمل نہیں تھا جس کی وجہ سے صدارتی انتخاب منعقد نہیں کیا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا یہ کورم مکمل کر لیا گیا ہے اس لئے اب 9 ستمبر سے پہلے صدارتی انتخاب کیلئے منصوبہ بندی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں نے ووٹ ڈالنے کیلئے ملک بھر سے آنا ہوتا ہے اس لئے تمام منتخب اراکین کے حلف اٹھانے کا انتظار تھا جو عمل اب مکمل ہو چکا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں