بشریٰ بی بی نے خاتون اول بنتے ہی اپنی دلی خواہش کا اظہار کردیا

چاہتی ہوں پاکستان مدینہ طرز کی فلاحی ریاست بنے جہاں سماجی انصاف اور مساوات ہو،آج پاکستان اور عوام کے لئے خوشی کا دن ہے

ہفتہ 18 اگست 2018 18:15

بشریٰ بی بی نے خاتون اول بنتے ہی اپنی دلی خواہش کا اظہار کردیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ پاکستان مدینہ طرز کی فلاحی ریاست بنے جہاں سماجی انصاف اور مساوات ہو۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایوان صدر میں اپنے شوہر عمران خان کی بحیثیت وزیراعظم حلف برداری کے بعد ’میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ غیر ضروری پروٹوکول سے آزاد اس طرح کی طرز حکمرانی میں عوام کی فلاح و بہبود یقینی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان اور اس کے عوام کے لئے خوشی کا دن ہے، میں نے پاکستانیوں کی بہتری اور اس دن کے لئے بہت دعائیں کی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے تقریب میں شریک خواتین کے ساتھ ہاتھ ملایا اور ان کے ساتھ ہلکی پھلکی بات چیت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں