سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے این اے 140 قصورمیں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے فیصلہ کیخلاف دائر درخواست منظورکرلی

منگل 18 ستمبر 2018 22:16

سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے این اے 140 قصورمیں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے فیصلہ کیخلاف دائر درخواست منظورکرلی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے این اے 140 قصورمیں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیخلاف دائر درخواست منظورکرلی ہے اور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قراردیتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کو ہدایت کی ہے کہ درخواست وصول ہونے کے بعد 3 ماہ میں اس معاملے کافیصلہ سنایا جائے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس میا ںثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، یادرہے کہ اسی حلقے سے پی ٹی آئی کے امیدوار طالب نکئی کامیا ب ہوئے تھے تاہم مخالف امیدوار کی جانب سے مختلف الزامات کے تحت ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پرلاہورہائیکورٹ نے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے حکم دیا جو طالب نکئی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا،سماعت کے دوران چیف جسٹس نے واپس الیکشن ٹریبونل کوبھیجواتے ہوئے حکم د یا کہ تین ماہ میں اس کیس کافیصلہ سنایا جائے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں