نواز شریف ‘بیٹی اور داماد کیساتھ ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہا ہے‘مشاہد اللہ خان

وہ ہر امتحا ن میں پورا اترئے،اب ن فیصلہ دینے والو ں کا امتحا ہے ‘شریف خاندان کیخلا ف کو ئی ثبوت نہیں مل سکا احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 19 ستمبر 2018 18:28

نواز شریف ‘بیٹی اور داماد کیساتھ ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہا ہے‘مشاہد اللہ خان
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما و سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نو از شریف ، مریم نو از اور کیپٹن (ر) صفدر نا کر دا گنا ہوں کی سزا کا ٹ رہے ہیں،وہ ہر امتحا ن میں پورا اترئے،اب امتحا ن فیصلہ دینے والو ں کا ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے احتساب عدالت کے باہر صحافیو ں سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر مشاید اللہ خان نے کہا کہ نو از شریف کو عوام کی خد مت کر نے اور ملک سے اندھیر ں کا خاتمہ کر نے پر سزا دی گئی ابھی تک نو از شریف اور اس کے خاندان کیخلا ف کو ئی ثبوت نہیں مل سکا ،سابق وزیر اعظم نواز شریف،اس کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر) صفدر نا کردا گنا ہوں کی سزابھگت رہے ہیں،اللہ کا شکر ہے تینو ں ہر امتحان پر پو را ترے،جس نا کر دا گنا ہو ں کی سزا دی گئی اس پر صبر کر نے کی مثال آج تک کی تاریخ میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ نو از شریف اور اسکا خاندان تو ہر امتحان پر پو را اترا ہے اب فیصلہ دینے والو ں کا امتحان ہے کہ وہ اپنے امتحان پر پو را اترتے ہیں کہ نہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں