بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، پاکستان کوئی لقمہ تر نہیں ایٹمی صلاحیت کا حامل ملک ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

اتوار 23 ستمبر 2018 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بھارت کو ہوش کے ناخن لینی چاہئے ، پاکستان کوئی لقمہ تر نہیں ایٹمی صلاحیت کا حامل ملک ہے ، اگر پاکستان پہ کوئی برا وقت آیا تو علماء اور طلباء اپنے فوج کیساتھ مل کر بھارتی جارحیت کا جواب دینگے، پارلیمینٹ میں اس بحث کو لائی جانی چائیے،پاک فوج دنیا کی بہترین بہادر افواج میں شمار ہوتا ہے اگر مودی نے حماقت کی تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر وطن عزیز کیلئے دفاع کیلئے افواج پاکستان کی پشت پہ کھڑی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بھارت کیلئے نقصان دہ ہے گیڈر بھبکیوں سے پاکستانی قوم اور پاکستانی افواج ڈرنے والی نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے اتوار کو یہاں اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے حماقت کی تو یہ جنگ پاکستان میں نہیں بلکہ بھارت کی گلی کوچوں میں لڑی جائیگی انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل کشمیریوں پہ جارحیت کررہا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ دیکھنا یہ ہوگا کہ یہ تناو کیونکر پیدا ہوا جب بھی پاکستان امن پالیسی اور مسائل کو مذاکرات کی میز پہ لانا چاہتا ہے تو بھارت کی طرف سے اس قسم کا دوغلا رویہ سامنے آجاتا ہے اگر مودی سرکار نے حماقت کی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں