محنت کشوں اور سرکاری ملازمین کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

ریڈیو پاکستان کی عمارت کولیز پردینے کی تجویز کا مقصد ملازمین کی بہبود اور ان کے مسائل کا حل ہے، وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ریڈیو ورکرز کے وفد سے ملاقات میں گفتگو، ملاقات کے بعد ریڈیوملازمین نے اپنا احتجاج ختم کردیا

پیر 24 ستمبر 2018 17:36

محنت کشوں اور سرکاری ملازمین کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان کی عمارت کولیز پردینے کی تجویز کا مقصد ملازمین کی بہبود اور ان کے مسائل کا حل کرناہے، اس ضمن میں ریڈیو ملازمین کی آراء کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ پیرکوریڈیو ورکرز کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت محنت کشوں اور سرکاری ملازمین کے مسائل سے آگاہ ہے ان کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔وفاقی وزیراطلات چوہدری فواد حسین سے ملاقات کے بعد ریڈیوملازمین نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں