عمران خان کی حکومت ملازمین کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گی ،ْ سینیٹر فیصل جاوید

پیر 24 ستمبر 2018 22:03

عمران خان کی حکومت ملازمین کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گی ،ْ سینیٹر فیصل جاوید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ملازمین کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بھارت ہمیشہ بڑھکیں مارتا رہا ہے، اس سے بھارت کی تنگ نظری ہمیشہ سامنے آتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ملازمین کے خلاف کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے ان کا نقصان ہو۔ ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ کو لیز پر دینے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروں کو نیشنلائز کرنا ہے، خرچے دوگنا ہو چکے ہیں، اخراجات کو کم کرنے کے حوالے سے یہ قدم اٹھانا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں