اسد قیصر سے سردار اختر مینگل کی ملاقات، بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل سمیت ملک کی مجموعی وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بلوچستان کی عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنا ،صوبے سے پسماندگی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اوالین ترجیح ہے، سپیکر قومی اسمبلی

منگل 25 ستمبر 2018 19:56

اسد قیصر سے سردار اختر مینگل کی ملاقات، بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل سمیت ملک کی مجموعی وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بلوچستان نیشنل پارٹی( مینگل ) کے سر براہ سر دار اختر مینگل نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل سمیت ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سر دار اختر مینگل سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنا اور صوبے سے پسماندگی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اوالین ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو بیروزگاری ،ناخواندگی ،توانائی کی قلت ،انتہاپسندی اور دہشت گردی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن کے خاتمے کے لیے قومی یکجہتی اور اتفاق رائے انتہا ئی ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

سپیکر نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملک کی تعمیر و تر قی کے لیے کا م کر نا ہو گا ۔انہو ں نے سردار اختر مینگل کو یقین دلا یاکہ بلو چستان کے مسائل کو تر جیحی بنیا دوں پر قومی اسمبلی میں زیر بحث لا یا جا ئے گا۔

انہو ں نے بلو چستان کے عوام کی ترقی و خو شحالی کے لیے اپنے ہر ممکن تعا ون کا یقین دلا یا ۔سردار اختر مینگل نے اسد قیصر کو سپیکر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ اس منصب کے لیے ان کا انتخاب قیا دت کا ایک احسن اقدام ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ما ضی کی حکو متوں نے بلو چستان کے ساتھ سوتیلو ں جیسا سلو ک روا رکھا اور اس صوبے کے عوام کو جو رقبے کے لحا ظ سے ملک کا سب سے بڑا صو بہ ہے اور قدرتی وسا ئل سے ما لاما ل ہے کو بنیادی سہو لیات تک سے محروم رکھا گیا ۔

انہو ں نے کہاکہ بلو چستان کی عوا م کو مو جو دہ پا رلیمنٹ اور حکو مت سے بڑی توقعات وا بستہ ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ مو جو دہ حکو مت اپنے دور اقتدار میں صو بے سے پسما ند گی اور محر ومیو ں کے خاتمے کے لیے بھر پور اقدا ما ت اٹھا ئے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں