الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا

ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے تحریک انصاف کے ممبر قومی اور صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کردئیے

بدھ 26 ستمبر 2018 20:23

الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے تحریک انصاف کے ممبر قومی اور صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کردئیے ہیں ،پشائور کے حلقے پی کے 78میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر تحریک انصاف کے نومنتخب ایم این اے اور ایم پی اے نے جلسوں میں شرکت کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے ریٹرننگ افیسر نے نوٹس جاری کرکے یکم اکتوبر کو امیدوار سمیت دونوں پارلیمنٹرینز کو طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور کے حلقے پی کے 78 کے ریٹرننگ افیسر نے ضمنی انتخابات کے موقع پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی اور ممبر صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں پارلیمنیٹرنز کو تحریک انصاف کے امیدوار محمد عرفان سمیت یکم اکتوبر کو طلب کر لیا ہے دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کرنے والی ٹیموں پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے سخت ترین اقدامات کریں ۔۔اعجاز خان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں