ْضمنی انتخابات میں عوام نے ہماری توقعات سے بڑھ کر ہمیں ووٹ دیئے،

لیڈر شپ پر پابندیوں کے باوجود عوام نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیئے، ہم نے پی ٹی آئی کی نشستیں بھی جیتی ہیں اور راولپنڈی کی نشست پربھی ہماری ہی فتح ہوئی ہے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو

پیر 15 اکتوبر 2018 18:18

ْضمنی انتخابات میں عوام نے ہماری توقعات سے بڑھ کر ہمیں ووٹ دیئے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے ہماری توقعات سے بڑھ کر ہمیں ووٹ دیئے، قیادت پر پابندیوں کے باوجود عوام نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ ڈالاہے۔ پیر کو احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے اور اس کے بعد پاکستان کے عوام کا شکر گزارہوں کہ عوام نے ہماری توقعات سے بڑھ کر ہمیں فتح سے ہمکنار کیا۔

انہوں نے کہاکہ نئی حکومت کے قیام کے بعد پہلے 50دن میں اس طرح کے نتائج پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ آئے ہیں اور اس کے باوجود آئے ہیں کہ میں خود جیل میں رہا اورشہباز شریف جیل میں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا میں اور شاہد خاقان عباسی غداری کے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔ لیڈر شپ پر پابندیوں کے باوجود عوام نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیئے ہیں۔ ہم نے پی ٹی آئی کی نشستیں بھی جیتی ہیں اور راولپنڈی کی نشست پربھی ہماری ہی فتح ہوئی ہے ، ہم نے جانفشانی کے ساتھ اپنا فرض ادا کیا۔

ہم سب کو اس ملک کی خیر مانگنی چاہیے۔ میاں نواز شریف نے کہاکہ ہمارے زمانے میں کوئی مہنگائی نہیں تھی ، چار سالوں میں ڈالر 104 روپے سے نہیں بڑھا۔ لوگ خوش تھے۔ 50 دنوں میںڈالر اور مہنگائی کی صورتحال سب کے سامنے ہے، اللہ کے فضل وکرم سے آگے حالات بدل جائیںگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں