وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ پر کون پھنسنے جا رہا ہے؟

معروف صحافی نے اہم خبر دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 اکتوبر 2018 14:01

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ پر کون پھنسنے جا رہا ہے؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار، 20 اکتوبر 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ پر انکوائری ضرور ہونی چاہئیے۔ اور انکوائری اس لیے ہونی چاہئیے کیونکہ نوید ملک صاحب پیپلز پارٹی کی بھی اہم شخصیات کے دوست ہیں اور اس وقت جو عمران خان کے کابینہ میں دو لوگ ایسے ہیں جن کے بارے میں میں جانتا ہوں کہ ان دو افراد کے نوید ملک کے ساتھ انتہائی قریبی ، انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔

حامد میر نے کہا کہ جب بات نکلے گی تو دور تلک جائے گی۔ نوید ملک پہلے پیپلز پارٹی کے ساتھ فٹ تھے، پھر ن لیگ کے ساتھ فٹ ہو گئے، پھر ان کو ایک سال پہلے پتہ چل گیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے والی ہے۔ نوید ملک اور ان دو کابینہ کے افراد آپس میں اس طرح جُڑے ہوئے ہیں کہ جب نوید ملک صاحب پھنسیں گے تو کابینہ کے دو ارکان بھی پھنس جائیں گے۔

(جاری ہے)

اور وہ دو ارکان وزیراعظم عمران خان کے انتہائی قریبی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف میں جو لوٹوں کی بہار آئی ہے یہ ان میں سے نہیں ہیں، یہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت میں سے ہیں۔ یہ ایشو ختم نہیں ہو گا۔ کیونکہ اس ایشو میں سے نواز شریف نکلیں یا نہ نکلیں اس میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ضرور نکلیں گے۔ یاد رہے کہ امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا کہ ابراج کیپٹل نے کے الیکٹرک میں اپنے شیئرز چینی کمپنی کو فروخت کرنے کے لئے شریف برادران کی مدد حاصل کرنے کی کوشش کی اور اس مدد کے عوض شریف برادران کو دو کروڑ ڈالر کی پیشکش کی۔

جریدے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس ڈیل میں شریف برادران کی مدد اس لئے حاصل کرنے کی کوشش کی گئی کیونکہ وفاقی حکومت کے الیکٹرک میں حصہ دار ہے اور ابراج کیپٹل چاہتی تھی کہ اس ڈیل میں کسی سطح پر کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ امریکی جریدے نے دعویٰ کیا کہ اس گروپ کے مالک عارف نقوی نے اپنے شیئرز کی فروخت کے لئے مشہور کاروباری شخصت ملک نوید کی مدد حاصل کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے شریف برادران کو کے الیکٹرک کی چینی کمپنی کو فروخت پر رضامند کرنے کے لئے کردار ادا کرنے کی خاطر ملک نوید کو دو کروڑ ڈالر کی آفر کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں