وزیراعظم عمران خان نے انہیں ریلوے کو بہتر بنانے کا ٹاسک دیا ہے اور امید ہے کہ وہ اس ادارے کو منافع بخش بنانے میں کامیاب ہوں گے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:56

وزیراعظم عمران خان نے انہیں ریلوے کو بہتر بنانے کا ٹاسک دیا ہے اور امید ہے کہ وہ اس ادارے کو منافع بخش بنانے میں کامیاب ہوں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں ریلوے کو بہتر بنانے کا ٹاسک دیا ہے اور امید ہے کہ وہ اس ادارے کو منافع بخش بنانے میں کامیاب ہوں گی ،ہم ریلوے میں بہتری لائیں گے کیونکہ اچھی ریلوے کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’پاکستان ٹونائٹ‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک ایماندار اور محنتی شخص ہیں ۔

. انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان وزیراعظم عمران خان کو پسند کرتے ہیں اور ان سے پیار کرتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کو مل کر ریلوے کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیئے، ہر ملازم کو ریلوے کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنا ہو گا اور حکومت ریلوے میں موجود بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی کرے گی۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف کرپشن کا کوئی ایک الزام بھی نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے سب سے بڑے حامی ہیں لیکن ریلوے کے بغیر یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو اور مریم نواز کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت اقتصادی بحران کا سامنا کر رہا ہے اور قومی معیشت کو مستحکم بنانا موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہو گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں