جسٹس عمر عطاء بندیال آبی وسائل پر بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کے دوران آبدیدہ

جسٹس عمر عطا بندیال نے قرآنی حوالے دیتے ہوئے پر اثر تقریر کر ڈالی، انہوں نے پانی کے مسئلے کو پاکستان کی بقا کا مسئلہ قرار دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:53

جسٹس عمر عطاء بندیال آبی وسائل پر بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کے دوران آبدیدہ
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 اکتوبر 2018ء) : آبی وسائل پر بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال آبدیدہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہیں سنجیدگی سے موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دنیا میں بڑھتے ہوئے موسمی خدشات نے ہمارے ملک کو بھی شدید متاثر کیا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں موسم میں شدت پیدا ہو چکی ہے۔

موسم گرما کا دورانیہ بڑھ چکا ہے جبکہ سردی کا دورانیہ کم مگر شدت زیادہ ہوچکی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے پانی کا بنیادی ذریعہ سمجھے جانے والے گلیشئیرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جبکہ گزشتہ حکومتوں نے اس ماحولیاتی تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ہے تاہم اب موجودہ حکومت نے ماحولیاتی اثرات سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر شجر کاری شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

ماحولیاتی تبدیلیوں کا سب سے بڑا نقصان پاکستان کو یہ ہوا ہے کہ پاکستان میں بارشوں کی مقدار میں واضح کمی آئی ہے جبکہ گلیشئیرز تیزی سے پگھل رہے ہیں ۔اس باعث پاکستان میں پانی کا بحران سر اٹھانے جارہا ہے اور ماہرین کے مطابق 2025 تک پاکستان پانی کے بدترین بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔تاہم سپریم کورٹ نے اس مسئلے پر توجہ دیتے ہوئے کلیدی کردار ادا کیا ہے جس کے باعث پانی کے مسئلے پر قابو پانا حکومت اور عوام کی ترجیحات میں شامل ہو گیا ہے۔

تاہم اس حوالے سے ابھی بہت سا کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں اسلام آباد میں آبی وسائل پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے چیف جسٹس سمیت متعدد اہم شخصیات نے خطاب کیا ۔اس موقع پر تمام شرکاء کی آنکھیں اس وقت نم ہو گئیں جب جسٹس عمر عطاء بندیال نے اس حوالے سے شاندار خطاب کیا اور قرآنی آیات کے حوالے دے کر اپنے دلائل ہو مظبوط کیا۔آبی وسائل پر بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال آبدیدہ ہوگئے۔جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ یہی پاکستان ہے جس کے لیے ہمیں کام کرنا ہے اور اگر یہ ملک ہے تو ہمارا بھی وجود ہے اور اگر پاکستان ہی نہ رہا تو ہم بھی نہیں رہیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں