حکومت اگلے ہفتے بجلی کے نرخ بڑھا دے گی

بجلی کے نرخ میں آئندہ ہفتے اضافہ ہوگا،وفاقی وزیراطلاعات و نشریات

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 20 اکتوبر 2018 23:49

حکومت اگلے ہفتے بجلی کے نرخ بڑھا دے گی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 اکتوبر 2018ء) : وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے اگلے ہفتے بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ایک خبر منظر عام پر آئی کہ بجلی کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ بجلی صارفین سے اس اضافے کے تحت تقریباً چار سو ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کیے جائیں گے۔بجلی کےنرخوں میں اضافہ سال17-2016ء اور18-2017 ء کے لیے تجویز کیا گیا ۔

تاہم 16 اکتوبر کو وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے پرکوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے پر فیصلہ وزیر توانائی کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے مؤخر کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے فیصلہ آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات نے اگلے ہفتے بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نجی ٹی وی پر بات چیت کررہے تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ڈیزل اور پیڑول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا، 80 فیصد لوگوں کیلئے گیس کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ کیا، بڑے ہوٹلوں کو گیس پر سبسڈی کیوں دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے نرخ میں آئندہ ہفتے اضافہ ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں