18ویں ترمیم کے ڈرامے میں آنیوالا نہیں ،ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو ملک اور عوام کے مفاد میں ہوگا،فیصل واوڈا
سابق حکومت نے داسو ڈیم بارے غلط بیانی کی ورلڈ بینک کیساتھ میٹنگز التواء کا شکار رہیں ،منصوبے میں تاخیر کی وجہ سے 30 کروڑ روپے یومیہ نقصان برداشت کر رہے ہیں، کوشش ہے داسو پن بجلی منصوبہ 2022ء تک مکمل کر لیا جائے، سندھ میں پانی چوری ہونے کی بات پر قائم ہوں،میری دوہری شہریت کا دعویٰ کرنے والا قانون کے کٹہرے میں آئے، ثابت ہو جائے تو ہزارگنا زیادہ سزا بھگتنے کیلئے تیار ہوں، وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس
پیر 22 اکتوبر 2018 18:16
(جاری ہے)
اس موقع پر انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ ورلڈ بنک کی جانب سے داسو پن بجلی کے منصوبے میں تاخیر پر تحفظات تھے تاہم ہم نے ورلڈ بنک کو دوبارہ آمادہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کی تکمیل کی مدت 2021ء تھی تاہم گزشتہ دو سالوں میں داسو ڈیم کی بنیاد ہی نہیں بنائی جا سکی، منصوبے میں تاخیر کی وجہ سے بالواسطہ اور بلاواسطہ یومیہ نقصانات کا تخمینہ 30 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس منصوبے کو 2022ء تک مکمل کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پانی کی چوری کے معاملے پر ہمیں کوئی ترمیم نہیں روک سکتی، اٹھارہویں ترمیم کے ڈرامے میں آنے والا نہیں ہوں۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ میں منظم طریقے سے پانی کی چوری کی جارہی ہے، پانی کی چوری کے مسئلہ کو حل کروں گا، پانی کے شعبہ کے مسائل کو پبلک پرائیویٹ کی طرز پر حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ کو چور نہیں کہا بلکہ سندھ میں پانی چوری کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی تقسیم کے اعداد و شمار جاننے کے لئے ٹیلی میٹری سسٹم بند ہے، یہ سسٹم زبانی ہدایات پربند کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی چوری دبا کے کی جا رہی ہے اور پیسہ بنایا جا رہا ہے، سندھ کے اندر کچھ وڈیرے اپنی زمینوں کو سیراب کرتے ہیں اور عام عوام کو اس سہولت سے محروم کرتے ہیں لیکن اب ایسا نہیں کرنے دیں گے، پانی سب کا بنیاد حق ہے اس کے لئے تمام تر کوششیں کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں پانی چوری روکنے کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے، اس کی روک تھام کے سلسلے میں ٹاسک فورس تجویز کی ہے، پانی کی تقسیم کے معاملے پر صوبوں کے پاس جانے کو تیار ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میری دوہری شہریت کا دعویٰ کرنے والا قانون کے کٹہرے میں آئے، اگر ثابت ہو جائے تو ہزارگنا زیادہ سزا بھگتنے کے لئے تیار ہوں تاہم اس حوالے سے اپنا دعویٰ ثابت نہ کر سکنے والے کے لئے بھی کوئی سزا تجویز ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں پانی چوری روکنے کی بات کرتا ہوں تو میرے خلاف الزامات شروع کر دیئے جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ہمارا ٹاپ ایجنڈا ہے، انڈیا کواب پانی پر ہمارا حق دینا ہوگا، سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کرنے جا رہے ہیں اور اس معاہدے پر فرنٹ فٹ پہ آکے اپنا حق لیں گے۔ اس موقع پر انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے کہا کہ بھارت کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ پاکستانی وفد کو رتلے ڈیم کے معائنے کی اجازت دے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقامی حکومتوں کے انتخابات کے نام پر اس دورے کو ملتوی کیا گیا، اس صورتحال میں مستقبل قریب میں پاکستانی ماہرین کی جانب سے ڈیم کا دورہ ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت