الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 2 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

پیر 22 اکتوبر 2018 20:35

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 2 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے دو حلقوں سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پی کے 7 سوات سے اے این پی کے وقار احمد خان، پی کے 44 صوابی سے پی ٹی آئی کے عاقب الله خان، پی کے 53 مردان سے محمد عبدالسلام، پی کے 61 نوشہرہ سے محمد ابراہیم خٹک، پی کے 64 نوشہرہ سے لیاقت خان اور پی کے 78 پشاور سے ثمر ہارون بلور کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 3 اٹک سے افتخار احمد خان اور پی پی 103 فیصل آباد سے جعفر علی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں