وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح کر دیا

پولیس کی عدم توجہی کے باعث نیا پاکستان کے فارم بلیک میں فروخت کیئے جانے کا انکشاف ایس ایس پی اور ایس پی کہاں ہیں وزیر مملکت کااے ایس آئی سے استفسار بلیک میں کاغذات فروخت کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کی جائے، وزیرمملکت کی سب انسپکٹر کو ہدایت

پیر 22 اکتوبر 2018 21:10

وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح کر دیا ۔ بلیو ایریا اسلام آباد میں افتتاحی تقریب کے موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے ناقص ترین انتظامات کئے گئے۔ پولیس کے سینئر افسران کی عدم توجہی کا اس وقت پول کھل گیا جب وزیر مملکت برائے داخلہ کو شکایات موصول ہوئی کہ کئی نامعلوم افراد ہاؤسنگ پروگرام کے فارم بلیک میں فروخت کر رہے ہیں جس پر شہریار خان آفریدی نے احمد نواز نامی اے ایس آئی رینک کے افسر سے استفسار کیا ۔

ایس ایس پی اور ایس پی کہاں ہیں پولیس افسر نے وزیر مملکت برائے داخلہ سے غلط بیانی کرتے ہوئے کہا کہ ادھر ہی ہیں جبکہ پولیس کا کوئی سینئر افسر موقع پر موجود نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

بعدازاں ایس ایچ او تک لاپتہ پایا گیا ۔ سب انسپکٹر ریاض کو ہدایات جاری کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے بلیک میں کاغذات فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا ۔

جس پر میڈیا کے نمائندے نے وزیر مملکت سے سوال کیا سر پولیس کو قانون بھی بتا دیں جس قانون کے مطابق کارروائی کی جائیجس پر شہریار خان آفریدی نے کہا کہ میں نے کوئی خلاف قانون حکم نامہ جاری نہیں کیا ۔ دوسری طرف نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے افتتاح کے موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے بے گھر افراد کو چھت دینے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے ۔

پاکستان میں اس وقت ایک کروڑ گھرون کی ضرورت ہے ۔ سالانہ پانچ لاکھ گھر بنانا وقت کی اشد ضرورت ہے ۔ مالی بحران اور ہاؤسنگ پروگرام کی تکمیل کے حوالے سے وزیر مملکت برائے داخلہ نے بتایا کہ جو لوگ باتیں کرتے تھے کہ ان کے ہاتھوں میں لکیر نہیں ہے ۔ الله کے فضل سے پاکستان کی عزت بحال کریں گے ۔ حکومت ایسے لوگوں کو اوپر لے کر آئے گی جس کو آج تک نظر انداز کیا گیا ۔

وزارت داخلہ ہاؤسنگ پروگرام کو خود مانیٹر کریں گی تاکہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو ۔ پاکستانیوں کو قرضے میں گھیرا گیا لیکن عام آدی کا کسی نے کوئی توجہ نہیں دی ۔ ملک بھر میں پہلے مرحلے میں نادرا سینٹڑرز پر نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی بنیاد رکھی گئی ہے ۔ شہری انٹرنیٹ سے فارم حاصل کر سکتے ہں اس موقع پر شہریوں کی شکایات پر وزیر مملکت برائے داخلہ نے ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر ریاض اور چیئرمین نادرا کو فوری مسائل حل کرنے اور سکیورٹی کے موثر انتظامات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں