چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبالنے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران پر میڈیا کو انٹرویو دینے پر مکمل پابندی عائد کر دی

پیر 12 نومبر 2018 22:12

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبالنے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران پر میڈیا کو انٹرویو دینے پر مکمل پابندی عائد کر دی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران پر میڈیا (پرنٹ اینڈ الیکٹرناک) کو انٹرویو دینے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور اگر میڈیا کو کسی ریفرنس یا مقدمہ کے بارے میں معلومات درکار ہوں گی تو نیب کے ترجمان قومی احتساب بیورو کا موقف دینے کے مجاز ہوں گے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ وہ تمام معزز اراکین اسمبلی کا احترام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی نیب لاہور کے میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کا ریکارڈ پیمرا سے طلب کرلیا ہے جس کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا۔ میڈیا جاری تحقیقات/انوسٹی گیشنز کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کو نیب لاہور میں میگا کرپشن کے مقدمات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جو کل بھی جاری رہے گی۔ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کو نہ صرف اپنی اولین ترجیح قرار دیتا ہے بلکہ اس کے لئے بلا امتیاز قانون کے مطابق بدعنوان عناصر کے خلاف نیب سنجیدہ کاوشیں کر رہا ہے تاکہ ان سے قوم کی لوٹی گئی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں