یوٹرن کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے بیانیہ نے وزرا کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
یوٹرن کو ایک بڑے لیڈر کی شاندار خوبی قرار دینے پر کپتان کو ناقدین نے آڑے ہاتھوں بھی لیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 نومبر 2018 11:25
(جاری ہے)
اگر اب وزیر اعظم عمران خان نے کسی وزیراعلیٰ یا وزیر کو تبدیل کر بھی دیا تو وہ اپنے اس فیصلے کو وقت اور حالات کا تقاضا قرار دے کر بآسانی اس تبدیلی کو جائز قرار دے سکتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے نپولین اور ہٹلر کی مثال تو دے دی لیکن انہوں نے کسی ایک بھی ایسے لیڈر کا تذکرہ نہیں کیا جنہوں نے اپنی زندگی میں یوٹرن لیے ہوں۔ عمران خان نے گذشتہ روز دئے جانے والے اپنے بیان میں یوٹرن نہ لینے والے عالمی لیڈرز کو لیڈرز ماننے سے ہی انکار کر دیا۔ عمران خان کے بیان پر ان کی اپنی ہی کابینہ، حکومت اور پارٹی کے اراکین بھی ایک گھمبیر سوچ میں مبتلا ہو گئے ہیں کہ انہوں نے تو اتنے سال ایک ایسے کپتان کا ساتھ دیا جو کبھی اپنی بات سے پیچھے نہیں ہٹتے تھے ، اور ہمیشہ وہی کیا جو کہا ۔ لیکن اب ان کو بھی سوچنا پڑے گا کہ وزیراعظم عمران خان کی کون سے بات ٹھیک ہے اور کون سی نہیں کیونکہ عین ممکن ہے کہ گذشتہ روز یوٹرن سے متعلق عمران خان کا بیان مستقبل میں ان کے فیصلوں کے حوالے سے ایک وارننگ ہو ، اب وزیراعظم کی کس بات پر یقین کرنا ہے اور کس بات پر نہیں ، یہ تو حکومتی اکابرین ہی فیصلہ کریں گے یا پھر ان کے لیے بھی اس بات کا فیصلہ کرنا مشکل ہو جائے گا کہ عمران خان کے کون سے فیصلے کا ساتھ دیا جائے اور کون سے فیصلے کا نہیں ۔ کیونکہ کپتان اب کس بات پر یوٹرن لے لیں کسی کو کیا معلوم۔ ناقدین نے اس معاملے پر عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے بیان کے حق میں کرکٹ کی دنیا کی دلیل دی لیکن انہیں اس بات کا ادراک ہونا چاہئیے کہ اب وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔ انہیں ایک کرکٹ ٹیم کے کپتان کے طور پر نہیں بلکہ ایک سیاسی لیڈر اور ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے سوچنا ہو گا اور اپنے ٹیم اور ملک کو آگے لے کر بڑھنا ہو گا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار