وزیر مملکت ریونیو کے مطابق پچھلے 10 سال بلوچستان کو منتقل ہونے والی رقم کاحجم 1500 ارب بنتا ہے ،ْوزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

جب پوچھا جاتاہے کہ یہ پیسے کہاں گئے اور کدھر خرچ ہوئے تو جمہوریت اور پارلیمان کا وقار خطرے میں پڑ جاتا ہے ،ْ بیان

ہفتہ 17 نومبر 2018 19:12

وزیر مملکت ریونیو کے مطابق پچھلے 10 سال بلوچستان کو منتقل ہونے والی رقم کاحجم 1500 ارب بنتا ہے ،ْوزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر مملکت ریونیو کے مطابق پچھلے 10 سال بلوچستان کو منتقل ہونے والی رقم کاحجم 1500 ارب بنتا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا ہر اپنے بیان میں کہاکہ وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر کے مطابق پچھلے 10 سال بلوچستان کو منتقل ہونے والے رقم کاحجم 1500ارب بنتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ رقم صرف وفاقی خزانے سے دی گئی جس میں صوبائی رقم اور ٹیکس شامل نہیں ہیں، جب پوچھا جاتاہے کہ یہ پیسے کہاں گئے اور کدھر خرچ ہوئے تو جمہوریت اور پارلیمان کا وقار خطرے میں پڑ جاتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں