وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ

منگل 20 نومبر 2018 19:12

وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہوگئے۔وزیراعظم ملائیشیا کے دورے کی دعوت ان کے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد نے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے دی تھی جسے انہوں نے قبول کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسد عمر ،وزیراطلاعات چودھری فواد حسین اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں