26ممالک سے اثاثوں کی معلومات کے تبادلے پرحقیقت سامنے آ گئی ہے،فرحت اللہ بابر

اثاثوں کی معلومات کے تبادلوں کے معاہدے پر دستخط اسحاق ڈار نے کئے تھے پی ٹی آئی حکومت نے نہیں،عمران خان جھوٹ بے نقاب ہونے پر معافی مانگیں ، بیان

پیر 10 دسمبر 2018 23:24

26ممالک سے اثاثوں کی معلومات کے تبادلے پرحقیقت سامنے آ گئی ہے،فرحت اللہ بابر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء فرحت اللہ بابر نے کہاہے کہ 26ممالک سے اثاثوں کی معلومات کے تبادلے پرحقیقت آخر کار سامنے آ ہی گئی ہے، ان ممالک سے اثاثوں کی معلومات کے تبادلوں کے معاہدے پر اسحاق ڈار نے دستخط کئے تھے پی ٹی آئی حکومت نے نہیں،عمران خان جھوٹ بے نقاب ہونے پر معافی مانگیں ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء فرحت اللہ بابر نے کہا کہ 26 ممالک سے اثاثوں کی معلومات کے تبادلے کی حقیقت آخر سامنے آ ہی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک سے اثاثوں کی معلومات کے تبادلوں کے معاہدے پر دستخط اسحاق ڈار نے کیے تھے پی ٹی آئی کی حکومت نے نہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان غلط بیانی کرکے اس معاہدے کا کریڈٹ حاصل کر رہے ہیں، عمران خان اسے مخالفین کو بدنام کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا جھوٹ بے نقاب ہوچکا ہے اس لئے عزت نفس کا تقاضا ہے کہ اس معاملے پر معافی مانگی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں