اوورسیز پاکستانی موبائل فون لا سکتے ہیں،

اضافی فون لانے پر ٹیکس ہے، 60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر، مہنگے فون پر 38 فیصد ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

منگل 11 دسمبر 2018 12:56

اوورسیز پاکستانی موبائل فون لا سکتے ہیں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی موبائل فون لا سکتے ہیں، اضافی فون لانے پر ٹیکس ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ 2 ارب ڈالر کے موبائل درآمد کیے جا رہے ہیں، ان پر ٹیکس ادا کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے، مہنگے فون پر 38 فیصد ٹیکس ہے، ہم سب کوٹیکس کلچر اپنانا ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں